جنوبی وزیرستان(ودود محسود) ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر کا حکومتی احکامات ماننے سے انکار، دفتر سے پی سی ون بنا کر اینٹی گریٹڈ فنڈ اپنوں میں تقسیم، تمام سکیمیں خاص افراد کے ناموں پر، سکیمیں ٹینڈر کے لئے بھیج دیئے گئے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 سالوں سے اینٹی گریٹڈ فنڈ جاری نہیں ہو رہا تھا جو کہ بالآخر قابل استعمال بنانے کے لئے ٹینڈر کے لئے نام فائنل کر لئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر کے انتہائی اہم ذرائع نے بتایا کہ اینٹی گریٹڈ فنڈ کے استعمال کے لئے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر سلیم جان نے بغیر سائٹ وزٹ کے دفتر ہی سے پی سی ون اپروو کر لئے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے بائے نام سکیم کرنے پر پابندی کے باوجود ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر سلیم جان نے مخصوص افراد کے ناموں پر سکیم ٹینڈر کے لئے بھجوا دیئے ہیں۔
جنوبی وزیرستان کے رہائشیوں کے مطابق اکثر سکیمیں کسی مخصوص شخص کے نام پر ہونے کی وجہ سے یا تو ہوا میں پاس کرا دیئے جاتے ہیں اور یا تو پھر بننے کے کچھ مہینے بعد قابل استعمال نہیں رہتے ہیں
ذرائع نے بتایا کہ سکیموں میں اے ڈی سی فائنانس اینڈ پلانگ نے کچھ اپنے نام شامل کئے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر سیخ پا ہوگئے اور وہ نام ٹینڈر سے نکال دیئے گئے۔ جس کے بعد دونوں موصوف کے درمیان اختلافات کی باتیں بھی زیر گردش ہیں