پشاور (ملک زین اللہ خان ) شمالی وزیرستان میں ترقی کے نئے باب کا آغاز، صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری ملک نیک محمد خان داوڑ کی خصوصی ہدایت پر ان کے بھائی اور ممتاز قبائلی رہنما ملک نور محمد خان داوڑ نے گاؤں بانڈہ روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں مقامی مشران، سرکاری افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تقریب کے بعد ملک نور محمد خان داوڑ نے وزیر موصوف کی منظور کردہ ترقیاتی سکیم، ندیوں کی تعمیراتی کام کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام منصوبے اعلیٰ معیار اور مکمل شفافیت کے ساتھ بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عوام جلد از جلد ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اور ان منصوبوں کا مقصد عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانا ہے۔