لاہور: نوعمر لڑکیوں نے بتایا ہے کہ ایک شخص، جس کا نام عامر عباس ہے، نے انہیں گرجا روڈ، ملک کالونی میں کام کے بہانے بلا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عامر عباس ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے لگا اور مختلف وائٹ کالر لوگوں کے سامنے پیش کرنا شروع کر دیا۔
لڑکیوں کا کہنا ہے کہ عامر عباس روزانہ کی بنیاد پر انہیں مختلف لوگوں کے سامنے پیش کر کے رقم وصول کرتا ہے۔ اگر وہ کسی بات کرنے کی کوشش کرتی ہیں تو انہیں دھمکی دی جاتی ہے کہ ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی جائیں گی۔
یہ شخص ان معصوم لڑکیوں کو غیر اخلاقی کاموں کے لیے مجبور کر کے ان کا استحصال کر رہا ہے۔ خاص طور پر وہ غریب خاندانوں کی بچیوں، جن کی عمر گیارہ سے چودہ سال تک کا استعمال اپنے مقاصد کے لیے کرتا ہے۔ یہ صورتحال نہایت افسوسناک اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کا سختی سے نوٹس لیا جانا چاہیے