فرقان شیخ سونکر کلب ٹورنامنٹ کا فائنل وشال آف برتھ نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد جیت لیا

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) فرقان شیخ سونکر کلب ٹورنامنٹ کا فائنل وشال آف برتھ نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد جیت لیا۔ وشال آف برتھ نے فائنل میں کوٹلی لوہاراں کے شفیق سڈل کو سنسنی خیز مقابلہ میں شکشت دی جبکہ تھرڈ پوزیشن فرحان گجر آف کھچیاں نے حاصل کی۔ فرقان شیخ اور کمیٹی نے فائنل میچ کے لیے اچھے انتظامات کیے ہوئے تھے جو تماشائیوں کی اچھی تعداد پرسکون ماحول میں میچ سے لطف اندوز ہوئی فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں اور مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایم ایچ کے بلڈرز کاشف علی وڑیچ۔ چوہدری رضوان طاہر ایڈوکیٹ چیئرمین پریس کلب کوٹلی لوہاراں, صوفی ظہیر احمد صدر انجمن تاجران کوٹلی لوہاراں۔جنید مہر۔ حاجی ملک بوٹا ڈاکٹر عبدالمنان شیخ بانی پریس کلب۔ حاجی ثقلین یعقوب کامران سلہری وائس چیئرمین پریس کلب۔ ملک ذیشان عارف اعوان۔ چودری علی گجر ایڈووکیٹ۔ نعمان بھٹی و دیگر مہمانوں کا پرتکاب استقبال کیا گیا۔ آخر میں صوفی ظہیر نےاور ملک محمد بوٹا نےوشال برتھ کو اول انعام پچاس ہزار دیا۔ کاشف علی وڑائچ شفیق سڈل کو دوم انعام بیس ہزار اور فرحان گجر کو تھرڈ انعام پانچ ہزار روپے کیش جبکہ رضوان طاہر ایڈووکیٹ نے فرحان گجر کو بیسٹ بریک اور ڈاکٹر عبدالمنان شیخ نے رضوان گوندل کو بیسٹ پرفارمنس پرانعامات دیئے تمام مہمانوں کو کمیٹی کی طرف سے یادگاری شیلڈ دی گئی۔

Read Previous

معاشرے میں عدل و انصاف اور بھائی چارے کو فروغ دیکر امن کے دشمنوں کو شکست دی جاسکتی ہے: عمران حبیب سرویا

Read Next

جاوید قاسم کی طویل علالت پر تشویش کا اظہار، سرکاری طور پر علاج کروانے اور مالی امداد کرنے کی درخواست

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular