قابل افسوس و قابل مزمت

اافسوس ناک واقعہ .
یلغار. فیصل. . شامی. . . . .

. . . . . . فسوس ناک واقعہ پیش آیا راولپنڈی شہر میں جہاں چند غنڈہ عناصر نے سرعام انٹرنیشل فوڈ چین میں سر عام توڑ پھوڑ کی ہوٹل کےملازمین کوگالیاں دیں اور کھلم کھلا بدمعاشی کی اور ہمارے نمائندے راولپنڈی(بیورو چیف ملک احتشام فاروق) کی خبر کے مطابق

راولپنڈی تھانہ کینٹ کے علاقہ میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ فاسٹ فوڈ چین برانچ مینیجر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کروا دیا گیا اور اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پہ وائرل ہو چکی. اور ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈنڈا بردار 10/12 افراد برانچ میں داخل ہو گئے اور گالم گلوچ کی ملزمان نے برانچ میں بیٹھے شہریوں سے بھی گالم گلوچ کی اور اس افسوس ناک
واقعہ کا مقدمہ درج کر کے وائرل شدہ ویڈیو سے ملوث ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا انٹرنیشنل فوڈ چینز کی برانچز پر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے اور اعلی پولیس فسران کی طرف سے واضع پیغام دے دیا گیا ہے کہ قانون شکنی، ہنگامہ آرائی اور شہریوں سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی واضح پیغام ہے قانون کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اور یقینا اس قسم کے واقعات کی روک تھام ضروری ہے کیونکہ ہم پاکستانیہیں اور پاکستان پر امن ملک ہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے رہنے والوں کو اپنے انداز میں جینے کی پوری آزادی ہے یقیننا فلسطین میں ظلم ہو رہا ہے اسرائیلی نہتے فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے اور اسرائیلی فلسطینی عوام پہ بدترین تشدد کر رہے ہیں جو کہ سراسر ظلم و زیادتی ہے اور یقیننا عالمی امن کے اداروں کو فلسطین میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہئیے اور مظالم کو بند کروانا چاہئیے اور ہم بحثیت مسلمان فلسطینی بھائیوں کے حق کے لئے آواز اٹھا سکتے ہیں لیکن پر امن رہ کے احتجاج کریں اور اس قسم کا احتجاج جس سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی پریشانی ہو تو ہمارا مزہب دین اسلام اس قسم کی بدمعاشی کی اجازت نہیں دیتا اور اگر دیکھا جائے جتنی بھی انٹرنیشنل فوڈ چین جو پاکستان میں کام کر رہی ہیں انکے مالکان پاکستانی ہیں اور ان فوڈز چین میں کام کرنے والی بچیاں بچے بھی پاکستانی ہیں جو انٹرنیشنل فوڈ ز چین میں کام کر کے اپنے اپنے گھروں کا چولہاجلارہے ہیں اور ان بچے بچیوں کا تو کوئی قصور نہیں کہ ان محنت کش بچے بچیوں کی تذلیل کی جائے وہ بھی محض اس لئے کہ وہ بچے بچیاں انٹرنیشنل فاسٹ فوڈز چین میں روٹی روزی کما رہے ہیں اور یقینا بحثیت پاکستانی قوم ہمیں اپنا وطیرہ درست کرنے کی ضرورت ہے ہم احتجاج پر امن رہ کےبھی کر. سکتے ہیں ناکہ گالم گلوچ اور بدمعاشی کا رویہ اختیار کیا جانا چاہئیے اور ہمارے بہت سے دوست کہہ رہے ہیں سرعام غنڈہ گردی کرنے والوںکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے کیونکہ اس طرح کی بدمعاشی کر کے اپنی ہی پاکستانی عوام کی تزلیل کرنے والے پاکستانی نہیں بلکہ نام نہاد پاکستانی ہیں جنکا صفایا ضروری ہے اور یقیننا غنڈہ گردی کرنے والوں کےخلاف سخت ترین کاروائی ہونی چاہئیے تاکہ دوسروں کوبھی نصیحت ہو اور دوبارہ کوئی بھی سرعام اس قسم کی بدمعاشی کر کے پاکستان کے مظلوم و معصوم عوام. کی تذلیل ناکر سکے تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

Read Previous

Roznama yalghar

Read Next

Roznama yalghar

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular