اسلام آبادہائیکورٹ؛قائم مقام چیف جسٹس کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کے اختیار کے تنازع میں نئی پیشرفت

اسلام آباد (آن لائن) قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کے اختیار کے تنازع میں نئی پیشرفت ہوئی ہے،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے جسٹس بابر ستار کے آرڈر کی تائید کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس اعجاز اسحاق نے کہاکہ یہ تو کمیشن بنانے کی درخواست ہے21ٹیکس مقدمات بھی اس کے ساتھ ٹرانسفر کردیئے گئے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ یہ کیس سنگل بنچ کے پاس ہے اور تفصیل میں کیس سنا جا چکا ہے،قائم مقام چیف جسٹس کے آرڈر سے کیسز ڈویژن بنچ کو منتقل کئے گئے،کسی کو مخصوص اختیار سے متعلق معلوم ہے؟

سنگل بنچز کے مقدمات اچانک ڈویژن بنچ کو منتقل کرنے پر دونوں ججز نے حیرانگی کااظہار کیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ سنگل بنچ کا کیس ڈویژن بنچ میں کس قانون کے تحت بھیجا جا سکتا ہے؟

Read Previous

Roznama yalghar

Read Next

رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular