کامونکے(نامہ نگارسے) معاشرے میں عدل و انصاف اور بھائی چارے کو فروغ دیکر امن کے دشمنوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی مشہور و معروف نامور ممتاز سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت عمران حبیب سرویا سٹی صدر کامونکے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہر محب وطن کا فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے سرانجام دے اور قوم کوذہنی و جسمانی طور پر مضبوط کرنے اور ایک لڑی میں پروئے جانے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہے۔حاجی محمد طارق رحمانی نے مزید کہاکہ نوجوان ملک و ملت کے محافظ اور مستقبل کی امید ہوتے ہیں جہاں نوجوان نسل بیدار ہو جائے اس ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے گلدستہ کی شکل دے کر معاشرہ کو پھولوں کا گلستان بنائیں گے
- Home
- Uncategorized
- معاشرے میں عدل و انصاف اور بھائی چارے کو فروغ…
معاشرے میں عدل و انصاف اور بھائی چارے کو فروغ دیکر امن کے دشمنوں کو شکست دی جاسکتی ہے: عمران حبیب سرویا
-
Faisal Shami
- اپریل 7, 2025
- Uncategorized
- 12
- 0 minute read