رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی (آن لائن) کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان رینجرز کے حوالے سے بتایا کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد نعیم اللہ عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے جو کچھ عرصہ قبل کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منظم کرنے میں سرگرم تھا۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں دہشت گرد کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Read Previous

اسلام آبادہائیکورٹ؛قائم مقام چیف جسٹس کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کے اختیار کے تنازع میں نئی پیشرفت

Read Next

پنجاب کے پس ماندہ علاقے سے لڑکیوں کو کام کے بہانے بلا کر زیادتی کرنے کا انکشاف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular