لاہور:(شوبز رپورٹر) بشیر رحمانی ادبی فاؤنڈیشن اور دیگر معروف ادبی تنظمیوں اور شعراء و ادباء نے ملک کے معروف شاعر اور شاعر کالونی کے روح رواں جاوید قاسم کی طویل علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، ان کا سرکاری طور پر علاج کرانے اور مالی امداد کرنے کی درخواست کی ہے۔جاوید قاسم منفرد لہجے کے شاعر ہیں ان کے دو مجموعے ،پوری عمر کا دن اور کوئی چشمہ نکل آئے کے کئی ایڈیشنز شائع ہو کر مقبولیت حاصل کر چکے ہیں، ایک نیا مجموعہ ،یا عشق مدد اور ناول میرا لہو زیر اشاعت ہیں ایک کتاب اسلام اور ہم زیر قلم ہے۔
جاوید قاسم سینے کے انفیکشن،ٹی بی اور پھیپھڑوں میں پانی پڑنے کی وجہ سے خاصے بیمار اور کمزور ہیں۔ اکادمی ادبیات کی طرف سے بھی کئی ماہ سے وظیفہ نہیں آیا۔ یہاں جاوید قاسم کی بحریہ ٹاؤن میں ذرائع سے چند پلاٹس کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انھوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ جب تک شعراء و ادباء کے لئے شاعر کالونی کا آرڈر نہیں ہوتا ان پر اپنے لئے کوئی بھی سہولت حرام ہو گی۔
جاوید قاسم کے علاج کے لئے ، محمد نوید مرزا،،سعد اللہ شاہ،حسین مجروح ،نواز کھرل،عثمان امجد بھٹی،راجا نئیر،سید عارف نوناری،وسیم عباس،امجد علی،ثمینہ بٹ،فرہاد ترابی،فرخ محمود ،ندیم راؤ ،ایوب عافی،ثناءاللہ شاہ اور فریدہ خانم نے ارباب اختیار سے خاصی طور پر جاوید قاسم کے سرکاری علاج اور مالی امداد کرنے کی درخواست کی ہے۔میاں چنوں اور پھر لاہور میں رہتے ہوئے جاوید قاسم نے جمہوریت کی بحالی کے لئے طویل جدو جہد کی ہے اور انسانی حقوق کے لئےسرگرم رہے ہیں
جاوید قاسم کی طویل علالت پر تشویش کا اظہار، سرکاری طور پر علاج کروانے اور مالی امداد کرنے کی درخواست
