لاہور(ادبی رپورٹر)ہلال احمر پنجاب کے سابق منیجر کمیونیکیشن و میڈیا معروف کالم نگار محقق نقاد سید عارف نوناری نے لاہور میں کمشنر بہاولپور رحمن فارس سے ملاقات کی سید عارف نوناری نے کمشنر کو اپنی دو تصانیف "دنیا کے ملکوں کا تعارف ” اور تلاش نارووال (شہر فیض کے گمشدہ سرمایہ ادب کی کھوج)مطالعہ کے لیے پیش کیں کمشنر رحمن فارس نے سید عارف نوناری کی ادبی خدمات کو سراہا اور ان کے کام کی تعارف کی انھوں نے کہا کہ نارووال کی تاریخ اور نارووال کے ادب پر ان کا ریسرچ کام قابل ستائش ہے ان کی محنت اور ریسرچ کی بدولت نارووال کے بارے میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر معلومات فراہم کر کے نارووال کی ادبی سیاسی اور ٹقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے سید عارف نوناری ادب کے میدان کا شہسوار ہے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں کمشنر نے سید عارف نوناری کو بہاولپور وزٹ کی دعوت بھی دی
عارف نوناری کی کمشنر ہاولپور سے ملاقات
