• جنوری 3, 2025

اسرائیل و بھارت دنیا کے بڑے دہشت گرد

اسرائیل اور بھارت دنیا کے بڑے دہشت گرد. . . یلغار. فیصل شامی . . . . . . . . . . . . . .

. . . . . دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس کا خاتمہ مل جل کے کرنا ہو گا اس امر کا اظہار وزیراعظم پاکستان نے برطانوی وزیراعظم سے ملاقاات میں یقینا اس وقت دہشت گردی دنیا بھر میں ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے اور اگر دیکھا جائے تو اس وقت دنیا بھر کے لئے اسرائیل دہشت گرد بن کے ابھرا ہے فلسطین میں ظالمانہ کاروائیاں کی لاکھوں نہتے مظلوم فلسطینیون کا خون ناحق بہایا دنیا بھر میں فلسطین پہ اسرائیلی مظالم کی نئی تاریخ رقم ہو گئی دنیا بھر نہتے فلسطینیون کے حق میں آواز اٹھا رہی ہے لیکن فلسطین پہ اسرائیلی مظالم کم نہیں ہو رہے اور اس سے بڑھ کے ظلم یہ کہ اسرائیل فلسطین کے بعد لبنان پہ بھی حملہ کرتا دکھائی دیا دنیا بھر کے مسلمان تو مسلمان عالمی برادری بھی اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے اور یقینا فلسطین و دیگر جگہوں پہ اسرائیلی مظالم بند ہونے چاہئیے اور ایک طرف تو اسرائیل دہشت گرد نظر آ رہا ہے تو دوسری طرف ہندوستان بھی مقبوضہ کشمیر میں درندہ بن کے مظلوم و معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی قبضے کو ستر سالوں سے زائد عرصہ ہو چکا لیکن ہندوستان کے مظالم کم ہونے کا نام نہیں لیتے اور اقوام متحدہ میں منظور ہونے والی قراردادوں کے باوجود بھی اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق میں کچھ نا کر. سکا اقوام متحدہ کی قراردادیں محض کاغز کا ٹکڑا بن کے رہ گئیں کن پہ تاحال عمل نا ہو سکا اقوام متحدہ کشمیریوں پہ ہندو مظالم بند کروانے میں اہنا کردار ادا کر سکا اور نا ہی اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں پہ ظلم کرنے سے روک سکا تو کیا فائدہ ایسے ادارے کا تو بہر. حال دعا ہے ہماری کیا سب کی ہی ہے کہ کشمیر اور فلسطین سمیت جہاں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے وہ جلد از جلد بند ہو سکے سعر دنیا بھر میں جلد امن قائم ہوسکے تو بہرحال اسی نیک خواہش کے ساتھ اجازت آپ سے دوستوں تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

Read Previous

Roznama yalghar

Read Next

Roznama yalghar

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular