اہم مشاورتی اجلاس

لاہور(  ناسد اللہ    )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مانگامنڈی کے زیر اہتمام جامع مسجد نور نزدختم نبوت چوک مانگامنڈی میں اہم مشاورتی اجلاس 11پھول نگر ضلع قصور میں تحفظ مدارس دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس اور 7 ستمبر کو وحدت روڈ کرکٹ لاہور میں منعقد ہونے والی سالانہ عظیم الشان فقید المثال تاریخ ساز تحفظ ختم نبوت کانفرنسز کی تیاری کے سلسلے میں نائب امیر مجلس لاہور پیر میاں رضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہواجس کے مہمانان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، سیکرٹری جنرل عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہو مولانا قاری علیم الدین شاکر، میاں محمد رضوان نفیس، نائب امیر جے یوآئی لاہور مولاناحافظ محمد اشرف گجر تھے۔مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ 11جولائی تک اپنی تمام مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کی تحفظ مدارس دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس پھول نگر کی تیاری میں مصروف رہیں۔اور اس کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔مانگامنڈی اور قرب و جوار کی اہم شخصیات حضرت مولانا پیر محمد حسن ناصر، مفتی خلیل الرحمٰن امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رائیونڈ، مفتی محمد شہزاد امیر جمعیت علمائے اسلام رائیونڈ نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنا ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے اورنبی کریم ﷺ کی عزت و حرمت تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت قیامت والے دن آپؐ کی شفاعت کا ذریعہ ہے اسی سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور سستی ایمان کی خرابی کے لیے خطرہ ہے اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہوکر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرناہو گا۔ علماء اور تاجر برادری نے سالانہ منعقد ہونیوالی ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ لاہور میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی مانگامنڈی کے رہنماء مولانا محمد ارشد،مولانا احسان اللہ،مولاناعابد ارشاد، مولاناعبدالواجدہزاروی،مولانامحمداقبال، قاری محمداحمد، حاجی محمدالیاس، مولانا زاہدمحمودانجم،مولانا زاہد قصوری موجود تھے،ا جلاس کا اختتام مولانا پیر محمد حسن ناصر صاحب کے اختتامی کلمات اور دعا پر ہوا۔

More From Author

صحافی برادری کو ٹیسٹ میں پینتالیس فیصد رعایت : ڈاکٹر فیصل بشیر ٹی ایم لیب فیصل ٹاؤن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے