—
شکایت ہمارے پیارے بھائی کی
یلغار فیصل شامی
اسلام علیکم پارے پارے دوستوں سنائیں کیسے ہیں آج صبح ہی ہمیں ایک ہمارے پیارے بھائی نے ہمیں اپنی دکھ بھری داستان سنائی اور وہ دکھ بھری داستان اپنے پیارے بھائی کی طرف سے موصول ہوئی وہ آپکی نذر ہے جو کچھ اس طرح سے ہے کہ
*عنوان: "گولڈ ایشیا جیولرز” کی جانب سے پنجاب ایکٹ 2022 کی کھلی خلاف ورزی، خاتون سے 96 تولے سونا ہتھیا لیا گیا*
*لاہور:*
پنجاب ممنوعہ نجی قرضہ برائے سود بالعوض جائیداد ایکٹ 2022 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے "گولڈ ایشیا جیولرز” کے مالک عامر بٹ، طاہر اور افتخار و دیگر نے ضرورت مند لوگوں کو مرکب سود پر قرضہ دینے کا غیر قانونی کاروبار شروع کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان عامر بٹ و دیگر نے "گولڈ ایشیا جیولرز” کے نام سے بغیر کسی حکومتی لائسنس یا اجازت کے سونے کے عوض نجی قرضہ جات کا کاروبار کر رکھا ہے۔ ملزمان نے خاتون شکایت کنندہ محترمہ مروخ عمران کو 84 لاکھ روپے کا قرضہ دیا اور اس پر غیر قانونی طور پر 3 گنا سود یعنی 3 کروڑ 22 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود ان کا 96 تولے وزنی سونا بھی ہڑپ کر لیا۔
شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ جب انہوں نے اپنا سونا واپس مانگا تو ملزمان نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور فوجداری کارروائی سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا۔
*قانونی پہلو:*
پنجاب ممنوعہ نجی قرضہ برائے سود بالعوض جائیداد ایکٹ 2022 کے تحت کسی بھی شخص کو بغیر لائسنس سود پر قرضہ دینے اور جائیداد/قیمتی اشیاء گروی رکھنے پر مکمل پابندی ہے۔ اس ایکٹ کی خلاف ورزی قابل دست اندازی و قابل ضمانت جرم ہے۔
*مطالبہ:*
شکایت کنندہ نے حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان عامر بٹ، طاہر، افتخار و دیگر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور معصوم شہریوں کو ان کے لوٹے گئے سونے اور دیگر قیمتی املاک سے محروم ہونے سے بچایا جائے تاکہ ایسے نوسربازوں کے ہاتھوں مزید لوگوں کا استحصال نہ ہو سکے۔
*نوٹ:* یہ خبر شکایت کنندہ کے موقف پر مبنی ہے۔ ملزمان کا موقف شامل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کی کوشش کی جائے گی۔
—
*موضوع: پنجاب ممنوعہ نجی قرضہ برائے سود بلعوض جائیداد ایکٹ 2022 کی خلاف ورزی اور 96 تولے سونا ہڑپ کرنے کے متعلق وزیراعلی پنجاب جناب مریم نواز صاحبہ سے درخواست*
*جناب عالی!*
گذارش ہے کہ "گولڈ ایشیا جیولرز” کے مالک عامر بٹ ساکن ____، طاہر، افتخار و دیگر باہمی ملی بھگت سے "گولڈ ایشیا” کے نام سے بغیر لائسنس کے لوگوں کو سود پر قرضہ دینے کا غیر قانونی کاروبار کر رہے ہیں۔
ملزمان نے مجھ شکایت کنندہ ماہ رخ عمران سے 84 لاکھ روپے کے عوض 96 تولے سونا گروی رکھ کر 3 کروڑ 22 لاکھ روپے تک غیر قانونی مرکب سود وصول کیا۔ رقم کی ادائیگی کے باوجود ملزمان نے میرا سونا واپس کرنے سے انکار کر دیا اور مجھے فوجداری مقدمہ درج کروانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
ملزمان کا یہ فعل پنجاب ممنوعہ نجی قرضہ برائے سود بالعوض جائیداد ایکٹ 2022 کی صریح خلاف ورزی ہے۔
*استدعا ہے کہ:*
1. ملزمان کے خلاف ایکٹ 2022کی دفعات 3 و 4 اور دیگر کے تحت فوری مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔
2. میرا 96 تولے سونا فوری برآمد کرایا جائے۔
3. "گولڈ ایشیا جیولرز” کو سیل کر کے عوام کو مزید نقصان سے بچایا جائے۔
عین نوازش ہوگی۔
*درخواست گزار:*
ماہ رخ عمران
پتہ: *_*____
تو دوستوں یہ تھی ہمارے ایک بہت ہی پیارے بھائی کی طرف سے موصول ہونے والی درخواست جو کہ ہم نے اعلی حکام تک بزریعہ قلم اعلی حکام تک پہنچا دی اب اعلی حکام کی ذمہ داری بھی و فرض بھی کہ مظلوم کو انصاف فراہم کیا جائے تو اب دیکھتے ہیں کہ حکومت وقت جو کہ خواتین کے حق و آواز کے لئے بلند و بانگ دعوے و نعرے لگاتی ہے مظلوم خاتون کو انصاف فراہم کرنے کے لئے کیا قدم اٹھائے گی یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا تو بہر حال اجازت دوستوں آپ سے ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا
