یہی دعا ہے کہ
یلغار فیصل شامی
سترہ اگست آ گئی جی دوستوں سترہ اگست کو پاکستانی تاریخ میں منحوس ترین سیاہ دن قرار دیا گیا پاکستانی تاریخ کی کتابوں میں بھی سترہ اگست کی تاریخ کو سیاہ حاشیے سے رقم کیا گیا ہے یقیننا سترہ اگست کی تاریخ وہ تاریخ ہے جب سابق صدر پاکستان جناب جنرل ضیاء الحق۔ کا طیارہ فضائی حادثے کا شکار ہوا اور اس فضائی حادثے میں جنرل ضیاء الحق سمیت پاکستان کے بتیس جرنیلوں نے جام شہادت نوش کیا اور یقیننا پاکستان اپنے بتیس جرنیلوں سے محروم ہو گیا جن میں جنرل اختر عبدالرحمان بھی شامل تھے اور یقیننا یہ سانحہ عظیم تھا اور اس فضائی حادثے کو رونما۔ ہوئے طویل عرصہ گزر گیا لیکن پاکستانی عوام آج بھی جناب جنرل ضیاء الحق شہید کو یاد کرتے ہیں اور یقیننا جناب ضیاء الحق شہید کا دور سنہرا دور تھا مہنگائی نا ہونے کے برابر تھی اور تو اور نیوز اور فلموں میں سنسر اتنا سخت تھا کہ ہیرو ہیروئن کو فلم کے سین میں چھو نہیں سکتا تھا اور اگر ایسا ہوتا تو پورا سین ہی کٹ کر دیا جاتا اور تو اور ٹیوی خبر نامے میں نیوز کاسٹر جو ہیں انکے سر سے دوپٹہ نہیں سرک سکتا تھا۔ اور تو اور سب سے بہترین کام یہ تھا کہ مساجد نمازیوں و مسافروں کے لئے چوبیس گھنٹے کھلی رہتی تھی لیکن آج کے دور میں تو رات ہوتے ہی عشاء کے بعد مساجد میں تالے پڑ جاتے ہیں اور یقیننا افسوس ناک بات ہے آج کے دور میں مساجد کو رات گئے تالا لگانا بہر حال یہ بھی بتا دیں کہ جناب ضیاء الحق شہید نے ہی ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹایا اور تختہ دار تک پہنچایا۔ اور علمائے دین کو بھی متحد کیا اسلامی ممالک سے و دیگر ممالک جن میں چین ترکی سعودی عرب وغیرہ شامل تھے ان سے برادرانہ دوستانہ تعلقات بھی قائم کئے اور ہمیں یاد ہے کہ جب جناب ضیاء الحق شہید جب پہلی بار چائنہ گئے اور دوستی کی ریت رکھی اور جب واپس آئے تو انکے دورہ چین کی ڈاکو منٹری فلم بنائی گئی اور اس فلم کا خصوصی شو لاہور کے مقامی سینما ہال الفلا ح سینما میں پیش کیا گیا اور یقیننا چین سے دوستی بھی کئی دہائیوں پرانی ہے کوئی آج کی بات نہیں اور پاک چین دوستی کی بنیاد بھی جناب ضیاء الحق شہید نے رکھی بہر حال مختصرا یہ کہ جناب ضیاء الحق کا دور سنہری دور تھا اور عوام آج بھی جناب ضیاء الحق شہید کو یاد رکھتی ہے اور آج ایک دفعہ ھر سترہ اگست آ گئی اور سترہ اگست کے روز شہداء سانحہ بہاولپور کی برسی کی خصوصی تقریب منعقد ہو گی اور جناب ضیاء الحق شہید کے مزار پہ بھی فاتحہ خوبانی ہو گی اور جناب ضیاء الحق شہید اور انکے رفقاء کے لئے بھی خصوصی دعا کی جائے گی اور سب کی طرح ہماری بھی یہی دعا ہے کہ اللہ پاک شہید صدر اور سانحہ بہاولپور میں شہید ہو نے والے انکے رفقاء کی مغفرت فرمائے آمین ثم آمین





