معمر رانا سنگیتا کی نئی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کرینگے

لاہور فیصل شامی۔ پاکستان

ٹاپ فلم اسٹار معمر رانا نے

دوبارہ فلموں کی شوٹنگ میں

حصہ لینا شروع کر دیا گزشتہ

روز یلغار سے بات چیت کرتے

ہوئے معمر رانا کا کہنا تھا کہ

وہ گزشتہ کئی دنوں سے متعدد

فلموں کی شوٹنگ میں حصہ

لے رہے ہیں اور شوٹنگ کا

سلسلہ دن رات جاری ہے اور

انھیں آرام کا موقع بھی کم مل

رہا ہے معمر کا کہنا تھا کہ

انکی نئی فلموں میں فلم مکھو

بھی شامل ہے۔ جس کی ہدایت

کارہ سنگیتا ہیں معمر نے بتایا

کہ فلم مکھو کی کہانی انھیں

پسند آئی اور اس لئے انھوں

نے کام کرنے کی حامی بھری

اور وہ مسلسل۔ فلم مکھو کی

شوٹنگ میں مصروف ہیں معمر

کا کہنا تھا کہ ہدایت کارہ

سنگیتا نے اس سے قبل بھی بے

شمار کامیاب فلموں میں ہدایت

کاری کی معمر کا کہنا تھا کہ

فی الحال وہ لاہور اور گرد و

نواح میں فلم مکھو کی عکس

بندی میں حصہ لے رہے ہیں

جبکہ بہت جلد مکھو فلم کی

شوٹنگ سکردو سمیت دیگر

شہروں میں ہو گی جہاں فلم

مکھو کے گیتوں کی عکس بندی

کا کام مکمل کروائیں گے معمر

کا کہنا تھا کہ وہ فلم مکھو کے

ساتھ ساتھ متعدد فلموں میں

بھی کام کر رہے ہیں اور وہ

فلموں کی شوٹنگ میں آئندہ

چھ مہینے۔ تک مصروف ہیں

اور انھیں متعدد فلموں کی

مزید آفر ہے لیکن۔ مصروفیت

کی وجہ سے۔ مزید فلموں۔ کی

شوٹنگ کے لئے وقت نہیں۔

معمر رانا کا مزید کہنا تھا کہ

وہ فلموں کی شوٹنگ کے ساتھ

ساتھ۔ اپنی صحت کا بھی

خیال رکھ رہے ہیں اور

باقاعدگی سے جم میں ایکسر

سائز بھی کر رہے ہیں تاکہ

انکی صحت برقرار رہے۔ معمر

کا مزید۔ کہنا تھا کہ ہماری فلم

انڈسٹری میں دوبارہ فلمیں

بننا شروع ہو گئی ہیں۔ جو۔

کہ۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ

افراد کے لئے اچھی خبر ہے۔

More From Author

روزنامہ یلغار

صحافی برادری کو ٹیسٹ میں پینتالیس فیصد رعایت : ڈاکٹر فیصل بشیر ٹی ایم لیب فیصل ٹاؤن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے