سکھر:ایازمغل
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، رکنِ قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے معروف بزنس مین بلال وقار خان، سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر خالد کاکازئی، امیت کمار، ملک محمد اویس اور دیگر معزز شخصیات نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بلال وقار خان نے سید خورشید احمد شاہ سے سکھر کی موجودہ تجارتی صورتحال، کاروباری سرگرمیوں، تاجروں کو درپیش مسائل اور معاشی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر تاجروں کے مسائل کے حل، کاروباری ماحول کی بہتری اور خطے کی معاشی ترقی کے لیے مختلف تجاویز پر بھی گفتگو کی گئی۔
سید خورشید احمد شاہ نے تاجروں اور کاروباری برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مسائل کے حل اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔




