
دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والا ستارہ غروب ہو گیا
یلغار۔ فیصل۔ شامی
ہمارے وطن عزیز کا دنیا بھر میں نام روشن کرنے والا ستارہ غروب ہو گیا اللہ رکھا پیپسی ملک پاکستان کا سرمایہ تھا دنیا بھر کی عوام کو ہنسانے والا اپنے مداحوں کو اداس کر گیا ہمارے ملک پاکستان۔ کے عوام کو اپنے فن سے ہنسانے والا پاکستانی عوام کے چہروں پہ مسکراہٹیں بکھیرنے والا دنیا سے رخصت ہو گیا اور پاکستانی عوام کو خوشیاں بکھیرنے کے مشن پہ تھا اسے اللہ پاک نے کمال صلاحیتوں سے نوازا تھا اور ہمارے ملک پاکستان میں دو ہی فنکار ہیں جنھیں اللہ پاک نے عوام کو ہنسانے کا فن عطاء کیا جن میں طارق جیکسن اور اللہ رکھا پیپسی شامل تھے اور اللہ رکھا پیپسی مرحوم ہو گئے اور ایسا فنکار تھا جو بیک وقت اپنے حلق سے۔ مختلف۔ ساز بجا سکتا تھا عوام کو خوش کرنے کے لئے بہت کوشاں رہتا تھا۔ اور ان کی خوبی یہ تھی کہ وہ معروف گلوکار مائیکل جیکس۔ کا میوزک بھی اپنے گلے سے نکالتے تھے ایسی ساز بھری آوازیں سناتے کہ عوام ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہو جاتے اور یقینا کوئی بھی میوزک یا کوئی بھی باجے ڈھول کی آواز عام آدمی کے گلے سے نکلنا مشکل ہے لیکن انھیں اللہ پاک کی طرف سے یہ ہنر حاصل ہوا۔ اور یقیننا۔ کسی کی آواز کو کاپی کرنا یا ہو بہو کسی دوسرے کی آواز کو اپنی زبان سے ادا کرنا بھی بہت مشکل کام ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے لیکن اللہ رکھا پیپسی بڑے بڑے اداکاروں فنکاروں و سیاسی لیڈروں تک کی آواز۔ ان کے الفاظ ایسے ادا کرتا کہ جیسے گویا وہ انکی اپنی ہی آواز ہو اور عوام کو خوشیاں بکھیرنے والا اپنے فن کے بل بوتے پہ دنیا بھر میں پاکستانی پرچم بلند کرنے والا خود کس کرب سے گزرتا ہو گا عام آدمی اس بات کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتا۔ اور۔ عوام بھر کو ہنسانے والا اپنے آخری وقت میں بھی عوام کو ہنسانے کی کوشش کر رہا۔ تھا۔ اور جب اسکا آخری وقت تھا تو اس وقت بھی وہ مقامی ٹی وی چینل پہ۔ عوام کو خوشیاں فراہم کر رہا تھا اور کوئی یہ بات نہیں جانتا تھا کہ وہ۔ ٹیوی پروگرام۔ اللہ رکھا پیپسی کا آخری پروگرام ثابت ہو گا۔ ٹی وی پروگرام کے دوران ہی اچانک اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ اسٹیج پہ ہی گر گیا۔ اور۔ اس کے اسٹیج پہ گرنے کا منظر دنیا بھر نے دیکھا اس کے آخری لمحات کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا اور۔ دنیا۔ بھر کی عوام نے اللہ رکھا پیپسی کے آخری لمحات کو دیکھا یقیننا خوفناک۔ منظر تھا جب ساری دنیا بھر کے سامنے ایک اداکار جو مسکرا رہا تھا اور اچانک ہی دوسرے پل وہ عوام سے جدا ہو گیا اور ایسا جدا ہوا کہ دنیا سے ہی رخصت ہو گیا اور۔ سب کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی دکھ ہے کہ ملک عزیز کی عوام کو ہنسانے والا دنیا سے رخصت ہو گیا اور سب کی طرح ہماری بھی یہی دعا ہے کہ اللہ پاک اللہ رکھا پیپسی کی کوتاہیوں اور خطاؤں سے درگزر فرمائے اور جنت میں جگہ عطاء فرمائے آمین اور حکومت وقت سے بھی یہ گزارش ہے کہ حکومت مفلس و بے حال اداکاروں کی کفالت کرے انکی مالی و دیگر مشکلات کو بھی دور کرنے کے لئے موثر اقدامات کرے تاکہ آئندہ کوئی فنکار و اداکار مالی و دیگر مشکلات کی وجہ سے بیمار و پریشان نا ہو سکیں تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد اک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

