خبر ہے کہ

یلغار فیصل شامی

خبر ہے کہ
اسلام علیکم پارے پارے دوستوں خبر ہے کہ گاڑیوں میں فائر ایکسـٹنگوشر کی عدم موجودگی؛ عوامی تحفظ کے لیے سخت قانونی کارروائی اور پابندی کا مطالبہ کر دیا گیا اور یہ خبر
​چیچہ وطنی ( سے ہمارے پیارے بھائی رضوان احمد نے رپورٹ کی ہے اور خبر کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے کہ ملک بھر خصوصاً شاہراہوں پر چلنے والی گاڑیوں میں شارٹ سرکٹ یا دیگر وجوہات کی بنا پر اچانک آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر، عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت اور ٹریفک پولیس سے گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلے (Fire Extinguisher) کی موجودگی پر سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لانے کا پرزور مطالبہ کر دیا ہے۔
​تفصیلات کے مطابق، ماہرین اور شہریوں کا کہنا ہے کہ گاڑی چھوٹی ہو، کمرشل بس ہو یا کوئی بھی دوسری ٹرانسپورٹ—اس میں آگ بجھانے والی گیس کے سلنڈر کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے اور اس معاملے پر کسی قسم کی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔ عوامی حلقوں نے تجویز دی ہے کہ:
​سخت ترین چیکنگ اور پابندی: جس گاڑی، بس یا ٹرانسپورٹ میں آگ بجھانے والا سلنڈر موجود نہ ہو، اس کے خلاف موقع پر سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے اور اسے روڈ پر چلنے سے فوری روک دیا جائے۔
​کم از کم 2 سلنڈرز کی شرط: بڑی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ (جیسے بسیں اور ویگنیں) میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کم از کم 2 سلنڈرز کا ہونا لازمی قرار دیا جائے، تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں قیمتی انسانی جانوں اور مال کو فوراً بچایا جا سکے۔
​شہریوں نے ہائی وے اور لوکل ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے پر فوری طور پر سخت مہم چلائی جائے اور فائر سلنڈر کی موجودگی کو روڈ سیفٹی کا ایک لازمی اور ناقابلِ معافی حصہ بنایا جائے تو جی دوستوں یہ تھی چیچہ وطنی سے ہمارے پیارے بھائی رضوان احمد کی رپورٹ اور یقیننا انتہائی تشویشناک اور افسوسناک بھی اور خطرناک بھی یقیننا۔ اکثر اوقات ہمیں بھی سفر کرتے ہوئے ایسے خوفناک مناظر دیکھنے کا موقع مل جاتا ہے اور متعدد بار روڈ پہ دیکھا گیا ہے کہ روڈ پہ چلتی ہوئی بسوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھتی ہے جو یقیننا انتہائی افسوسناک بات ہے اور یقیننا حکومت کا کام ہے کہ وہ روڈ پہ چلنے والی بسوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ بھی چیک کرے اور ناکارہ بسوں و گاڑیوں کو اہم شاہراہ پہ داخل ہونے سے روکا جائے اور یقیننا ٹرانسپورٹرز کا بھی فرض ہے کہ وہ بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو جانی و مالی تحفظ بھی فراہم کریں اور روڈ پہ سفر کرنے سے پہلے ٹرانسپورٹرز حضرات گاڑیاں و بسوں کی مکمل پڑتال کر لیا کریں تاکہ راہ چلتے اچانک ہونے والے حادثات سے بچا جا سکے تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد اک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

More From Author

روزنامہ یلغار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے