*قائدِ اعظم کی تصویر نوٹ پر ہونی چاہئے یہ نہیں؟*
معروف اداکار اور دانشور شہزاد نواز نے پاکستانی کرنسی نوٹوں سے بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹانے کے حق میں ایک منفرد دلیل دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان کے سامنے آتے ہی صارفین کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
ان کا
یہ بیان نہ صرف حیران کن ہے بلکہ اسے تاریخی اور قومی علامتوں کے احترام پر سوالات
کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے…..!
=======================
*قارئین محترم …..!*
اس مسئلے پر دو مختلف نقطہ ہائے نظر پائے جاتے ہیں….اور دونوں کے پاس اپنے اپنے دلائل موجود ہیں….
*( موافق نقطۂ نظر )*
اس رائے کے حامل افراد کہتے ہیں …کہ…. قومی کرنسی محض لین دین کا ذریعہ نہیں…. بلکہ ریاستی شناخت…. اور قومی تاریخ….. کی علامت بھی ہوتی ہے…. اسی لیے… دنیا کے متعدد ممالک…. اپنے بانیوں….قومی ہیروز… اور اہم تاریخی شخصیات…. کی تصاویر… کرنسی نوٹوں پر شائع کرتے ہیں….
ان کے مطابق قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ …. پاکستان کے بانی ہیں…. لہٰذا ان کی تصویر…. نوٹ پر ہونا…. قومی تشخص… نظریۂ پاکستان…. اور تاریخِ آزادی کی یاد دہانی ہے…. جب نئی نسل روزانہ ….کرنسی استعمال کرتی ہے…. تو اسے اپنے محسنین … اور قومی تاریخ کا شعور بھی ملتا رہتا ہے…
*مزید یہ کہ*… کسی شخصیت کی عظمت اس بات سے کم نہیں ہوتی… کہ… اس کی تصویر نوٹ پر موجود ہو… اصل اہمیت قوم کے دلوں میں… اس کے مقام …اور اس کے افکار کی بقا کی ہے….
*(مخالف نقطۂ نظر)*
دوسری جانب…. بعض لوگ یہ رائے رکھتے ہیں… کہ… قومی رہنماؤں… اور… عظیم شخصیات کا احترام … اس بات کا متقاضی ہے… کہ… ان کی تصاویر … ایسی اشیاء پر نہ ہوں جو ہر قسم کے استعمال اور بے احتیاطی کا شکار ہوتی ہیں….
کرنسی نوٹ گندے ہاتھوں میں بھی جاتے ہیں.. زمین پر بھی گرتے ہیں…. جیبوں اور تھیلوں میں بھی پڑے رہتے ہیں… اور بعض اوقات رشوت… سود اور دیگر ناجائز معاملات میں بھی استعمال ہوتے ہیں… اس لیے مخالفین کے نزدیک… ایسی عظیم شخصیات کی یاد کو ایسے ذرائع سے وابستہ کرنا مناسب نہیں … جو… ان کی شان و توقیر کے تقاضوں کے مطابق نہ ہوں….
ان کے خیال میں… قائدِ اعظمؒ کے احترام… اور خدمات… کو زندہ رکھنے کے لیے …تعلیمی نصاب… قومی ادارے…تحقیقی مراکز… یادگاریں… اور فکری تحریکیں.. زیادہ مؤثر… اور باوقار ذرائع ثابت ہو سکتے ہیں…
*(حاصلِ بحث)*
حقیقت یہ ہے کہ اس مسئلے کا تعلق زیادہ تر نقطۂ نظر سے ہے… ایک فریق… اسے قومی شناخت کی علامت سمجھتا ہے … جبکہ دوسرا احترام و توقیر کے تقاضوں کو ترجیح دیتا ہے… تاہم دونوں اس بات پر متفق ہیں… کہ… قائدِ اعظمؒ کی شخصیت… کردار… دیانت… بصیرت… اور پاکستان.. کے لیے… ان کی عظیم خدمات …قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں… جنہیں ہر حال میں محفوظ اور زندہ رہنا چاہیے…
بہرحال
"اصل سوال یہ نہیں کہ قائدِ اعظمؒ کی تصویر… نوٹ پر ہونی چاہیے… یا نہیں… اصل سوال یہ ہے کہ کیا قائدِ اعظمؒ کے افکار… دیانت.. قانون پسندی …اور قومی غیرت… آج بھی ہماری سیاست… معیشت…. اور معاشرت… میں زندہ ہیں یا نہیں….؟ ”
(عبدالرشید قمر خطاط)
