انتہائی افسوسناک خبر
یلغار۔ فیصل شامی
انتہائی افسوسناک خبر سننے کو ملی اور خبر سن کے ہمارا دل اداس بھی ہو گیا اور غمگین بھی اور یقیننا دل ہلا دینے والی خبر تھی اور وہ دل ہلا دینے والی خبر کچھ اس طرح سے تھی کہ ہمارے بہت ہی پیارے بزرگ صحافی جناب ڈاکٹر عابد الٰہی ہنجرا صاحب اس دنیا میں نہیں رہے ڈاکٹر عابد صاحب ہمارے بیورو چیف بھی تھے پنڈی بھٹیاں سے اور انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل پنڈی بھٹیاں کے چئیر مین بھی انتہائی دکھ بھری خبر تھی کہ ہمارے پیارے بزرگ صحافی ہمارا ساتھ چھوڑ گئے اور یقیننا ڈاکٹر عابد صاحب کا ساتھ بارہ سے پندرہ سالوں پرانا تھا اور جب یلغار سنبھالا تو جناب طاہر آرائیں اور ڈاکٹر عابد صاحب ہماری ٹیم کا حصہ بنے انتہائی پیار بھری سب سے محبت کرنے والی شخصیت تھی اور میری اکثر ملاقات ہوتی رہتی تھی اور اکثر اس وقت ملاقات ہوتی تھی جب ہم نے کبھی اسلام آباد جانا ہوتا۔ تھا اور ہم موٹروے سے ہی اسلام آباد جاتے ہیں اور متعدد بار ہم ڈاکٹر صاحب سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج پہ ہی ملتے تھے اور کچھ لمحات ڈاکٹر عابد صاحب کے ساتھ گزارے تھے اور یقیننا افسوسناک خبر تھی ادارہ روزنامہ یلغار کے لئے بھی اور پنڈی بھٹیاں کی صحافی برادری کے لئے بھی یقیننا ہر وہ آنکھ اشکبار ہے جس کو بھی ڈاکٹر صاحب کے اس دنیائے فانی سے رخصت ہونے کی خبر ملی اور یقیننا یہ صدمہ ہے ہمارے ادارے روزنامہ یلغار کے لئے بھی کہ ادارہ روزنامہ یلغار ہر دلعزیز ہستی اور پیار بھری شخصیت سے محروم ہو گیا اور ہماری آخری ملاقات ڈاکٹر صاحب کے ساتھ حافظ آباد میں انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل کے پروگرام میں ہوئی تھی اور اس وقت یہ گمان نا تھا کہ یہ ہمارے پیارے بڑے بزرگ بھائی و دوست سے آخری ملاقات ہو گی اور یقیننا اس بات کا بھی دکھ ہے کہ ادارہ روزنامہ یلغار اپنے بہت پیارے مخلص بزرگ صحافی سے محروم ہو گیا اور ہماری کیا ہمارے سب دوستوں کی یہی دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے بہت ہی بڑے پیارے بھائی کی غلطیوں و کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اور جنت میں اعلی مرتبہ و مقام عطاء فرمائے آمین۔ ثم آمین

