پریس ریلیز۔جمعیت اہلحدیث پاکستان
اسلام آباد,لاہور (خصوصی رپورٹر)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے حافظ عبید الرحمن شفیق ترجمان جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ہمراہ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمِ اسلام کو درپیش چیلنجز، خصوصا سعودی عرب پر حملوں سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ملاقات کے بعد فلسطینی مہمانوں سمیت دیگر معزز علماء کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔جمعیت اہلحدیث پاکستان نے سعودی عرب عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور سعودی عرب میں ہر قسم کے حملوں اور ان نے خلاف منفی پروپیگنڈے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا پاکستان سعودی عرب کا رشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ سعودی فرمانروا ملک سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خادم حرمین شریفین کے لئے خدمات کو عالم برادری بالخصوص پاکستانی قوم بڑی قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتی یے۔ انہوں نے کہا حالیہ جنگ میں سعودی عرب پر حملے کئے گئے لیکن سعودی حکومت کی جانب سے صبر و تحمل، بردباری استقامت کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا جس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔ صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک امتِ مسلمہ کے مسائل کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھے گے۔آخر میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے علامہ ہشام الہی ظہیر سمیت تمام ملکی و غیر ملکی علمائے کرام، سفیروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔علاوہ ازیں جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر کی قاضی القضاء شیخ محمود ھباش مفتی اعظم ف ل سطین شیخ احد حسین جدہ سے شیخ عقیل صاحب وزیر مذہبی امور سردار یوسف صاحب پیر نقیب الرحمان اور شام کے سفیر سے ملاقاتیں بھی کیں۔


