دور جدید کے صوفی شاعر :: علامہ خورشید کمال کی تیسری برسی

دور جدید کے صوفی شاعر علامہ خورشید کمال کی تیسری برسی

یلغار فیصل شامی

گزشتہ روز دور جدید کے معروف صوفی و ادبی شاعر جناب خورشید کمال مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پہ الحمراء ہال کلچرل کمپلیکس قزافی اسٹیڈیم میں عقیدت و احترام سے منائی گئی خصوصی تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ہمیں بھی اس تقریب میں شرکت کا موقع ملا اور ہم اس سے قبل بھی خورشید کمال مرحوم کی برسی تقریبات میں شریک ہو چکے ہیں یہ بھی بتا دیں کہ جناب علامہ خورشید احمد کمال کے صاحبزادے فیصل کمال جو کے میرے ہم نام ہیں ہمارے اسکول فیلو ہیں اور برسی تقریب میں شرکت کی دعوت محترمہ فریحہ کمال۔ کی طرف سے ملی اور یہ بھی بتا دیں کہ فریحہ کمال جناب خورشید کمال مرحوم کی صاحبزادی اور۔ کمال اکیڈمی کی چئیر پرسن ہیں۔ اور اپنے مرحوم والد کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہیں عوام الناس کو۔ جناب خورشید کمال کی شاعری سے متعلق آگاہی فراہم کر رہی ہیں اور جناب خورشید کمال مرحوم کے بارے بات کی جائے تو جناب خورشید کمال مرحوم کا سب سے منفرد کارنامہ یہ تھا کہ انھوں نے اللہ پاک کی مقدس کتاب قرآن پاک کا پنجابی زبان میں ترجمہ کیا اور یقیننا آج کے دور جدید میں جناب علامہ مرحوم کی عظیم کاوش ہے اور نا صرف یہ بلکہ جناب خورشید کمال مرحوم نے بہت سی کتابیں بھی لکھی اور بے شمار فلموں کے لئے گیت بھی لکھے اور اسٹیج و ٹی وی پہ اداکاری بھی کی اور یقیننا جناب علامہ خورشید کمال مرحوم نے اپنی زندگی سادگی سے گزاری اور انکو دنیا سے رخصت ہوئے تین سال ہو گئے اور تیسری برسی کے موقع پہ خصوصی۔ تقریب ہوئی جس میں ہم نے بھی شرکت کی تقریب میں مقررین نے جناب علامہ خورشید کمال کی زندگی کے حالات و واقعات پہ تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ جناب خورشید کمال مرحوم کی صاحبزادی نے اپنے والد کی زندگی کے نمایا و اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا اور تقریب میں شہزاد سنتو قوال اور انکے ساتھیوں نے علامہ خورشید کمال مرحوم کا کلام بھی حاظرین محفل کو سنایا اور تقریب میں جناب علامہ خورشید کمال مرحوم کی بلندی درجات و ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی اور تقریب کے اختتام پہ شرکاء کے لئے طعام کا بھی انتظام کیاگیا اور تقریب کے اختتام پہ سب کی طرح ہماری بھی یہی دعا تھی کہ اللہ پاک جناب علامہ خورشید کمال مرحوم کی خطاؤں سے درگزر فرما اور انھیں جنت میں اعلی مقام عطاء فرما اور انکے لواحقین و اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرما آمین ثم آمین

More From Author

روزنامہ یلغار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے