بتی آئی بتی گئی

بتی آئی بتی گئی

یلغار۔ فیصل۔ شامی

لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ سمجھ میں نہیں آ رہا کیا لکھوں کہاں سے لکھوں مطلب کہاں سے شروع کروں جب لکھنے کا سوچا تو دل میں اک خیال آ یا کہ لوڈ شیڈنگ پہ لکھو اور یقیننا لوڈ شیڈنگ پہ لکھنابھی بنتا ہے لیکن سوچا کہ کہ لوڈ شیڈنگ پہ لکھا جائے اور جب یہ سوچا کہ لوڈ شیڈنگ بارے لکھا جائے تو عین اسی وقت جبکہ صبح کے چار بج کے گارہ منٹ تھے تو عین اسی وقت ہمارے گھر کی بھی بتی چلی گئی شائد لیسکو والوں کو پتہ لگ گیا کہ فیصل شامی صاحب بتی جانے کے خلاف کچھ لکھنے لگے اور ہمارے ملک میں تو بتی کا وہی حال کہ بیرون ملک سے انگریز گورا پاکستان آیا اور جب پاکستان سے واپس گیا تو اسکو ایک ہی بات یاد تھی بتی آئی بتی گئی اور پورے لاہور میں اس قدر لوڈ شیڈنگ ہے کہ کیا بتائیں اب تو عوام بھی چیخ رہی ہے کل گرما گرم خبر تھی کہ ٹاؤن شپ کے بزرگوں دوستوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اور اسکی خبر باقاعدہ سوشل میڈیا پہ ٹاؤن شپ فیس بک آفیشل پیج پہ چلی اور ٹاؤن شپ آفیشل پیج چلانے۔ والے بھائی بھی بہت محنت کر رہے ہیں ٹاؤن شپ میں ہونے والے واقعہ سے ہمہ دم سب کو خبردار کر رہے ہیں اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ تو انتہا پہ ہے لیکن بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی سمجھ سے بالاتر ہے چلیں سردیوں میں تو۔ سمجھ آتا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے کہ گیس جم جاتی ہے اس لئے سپلائی متاثر ہوتی ہے لیکن گرمیوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔ عوام اس بات پہ بے چین ہے کہ ہم بجلی گیس کے بھاری بھر کم بل بھی دیں لیکن بجلی گیس جیسی سہولیات سے محروم رہیں اور ہمارے بہت سے دوستوں نے ہم سے کہا کہ آپ کچھ ہمارے لئے بھی لکھیں ہم مجبور بے بس ہیں اور ہم نے بھی دل میں سوچا کہ ہم بھی عام عوام کی طرح مجبور و بے کس ہیں ہم بھی ماہانہ بجلی پانی گیس کا بل ویسے ہی ادا کرتے ہیں جیسے عام شہری تو بہر حال حکومت کا کام ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرے انکے دکھ درد میں شریک رہے اور عوام کے مسائل کو حل کرے تو بہر حال دیکھتے ہیں کہ حکومت عوامی مسائل کی حل کے لئے کیا قدم اٹھائے گی یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا۔ اور وقت تو جب آئیگا بتائے گا لیکن فی الحال ہمیں دیں اجازت لیکن اس آس۔ و امید کے ساتھ کہ جو بھی ہو اچھا ہی ہو تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

More From Author

لاہور ہائی کورٹ ایڈیشنل ججز کی تقرری کا عمل شروع

روزنامہ یلغار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے