آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل

آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل۔

یلغار فیصل شامی

آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہو ا۔ پہلے اور دوسرے مرحلے میں ن لیگ نے میدان مار لیا اور ابھی تیسرے مرحلے کے انتخابات ہونا باقی ہیں۔ لیکن پہلے دو مرحلے میر پور اور مظفر آباد میں ن لیگ نے فتح کے جھنڈے گاڑے اب باغ ڈویژن کے انتخابات ہونا باقی ہیں لیکن تاحال ہونے والے دو مرحلوں کے ہونے والے انتخابات میں ن لیگ کی پوزیشن مظبوط ہے اور لگ رہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ ہی حکومت بنائے گی اور روایت بھی رہی ہے کہ وفاق میں جس کی حکومت بنتی ہے وہی جماعت آزاد کشمیر میں بھی حکومت بناتی۔ ہے۔ اور یہ بات ہم اس سے قبل بھی لکھ چکے ہیں اور گزشتہ دنوں جب آزاد کشمیر گئے تو آزاد کشمیر کے دوستوں نے بھی برملا کہا تھا کہ ن لیگ کی وفاق میں حکومت ہے اور آزاد کشمیر میں بھی ن کی حکومت ہی بنے گی اور یقیننا ایسا ہی ہوتا نظر آتا ہے کیونکہ ابتک کے نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کی عوام نے ن لیگ پہ اعتماد کا اظہار کیا جبکہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور دیگر جماعتیں بھی الزام عائد کر رہی ہیں کے دھاندلی ہوئی ہے لیکن یہ روایت رہی ہے کہ جو بھی انتخاب ہوتے ہیں چاہے وہ کشمیر ہو
یاکستان ہر ہارنے والی جماعت دھاندلی کا ہی شور مچاتی ہے بہر حال کچھ دن قبل ہم بھی مظفرآباد کی سیر کر کے آئے اور مظفر آباد میں صاف نظر آ رہا تھا کہ مظفر آباد سے ن لیگ ہی جیتے گی اور خوشی کی بات تو یہ بھی ہے کہ مہاجرین کی تمام بارہ کی بارہ نشستیں بھی ن لیگ نے جیت لیں اور یقیننا ن لیگ واضع اکثریت میں نظر آتی ہے اور آزاد کشمیر انتخابی قوانین کے مطابق جو جماعت اکثریت حاصل کرتی ہے وہی حکومت بناتی ہے اور اب دیکھتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے تیسرے مرحلے کے انتخابی نتائج کیا ہونگے اور اب اگر ن لیگ کی حکومت بنے گی تو کون وزیراعظم آزاد کشمیر ہو گا یہ بات بھی وقت ہی۔ بتا سکتا ہے تو فی الحال آپ بھی کریں وقت کا انتظار کہ آئندہ کیا ہو گا کیا ہونے والا ہے لیکن ہمیں دیں اجازت ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

More From Author

روزنامہ یلغار

روزنامہ یلغار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے