ون ویلنگ خطرناک کھیل ہے : فیصل شامی

ون ویلنگ خطرناک جاں لیوا کھیل ہے فیصل شامی

ون ویلنگ سے اجتناب کیا جائے اور سڑکوں پہ ٹریفک قوانین کی پابندی کی جائے

والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے سے روکیں چئیر مین عوامی تحفظ کمیٹی

لاہور پ ر چئیر مین عوامی تحفظ کمیٹی تھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور فیصل شامی نے کہا ہے کہ ون ویلنگ خونی اور خطرناک کھیل ہے اور قابل سزا جرم بھی ہے لہزا ایسے جاں لیوا کھیل سے اجتناب کیا جائے وہ گزشتہ روز یلغار پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے فیصل شامی کا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں پہ نظر رکھین انکا. کہنا تھا کہ والدین چھوٹے بچے بچیوں کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے کے لئے دیتے ہیں وہ ایسا نا کریں کیونکہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیور ز کسی بھی خطرے و جاں لیوا حادثے کا سبب بن سکتے ہیں لہزا بحثیت والدین ہم اپنا فرض اور ذمہ داری نبھائیں اور چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل۔اور گاڑی چلانے کی اجازت ہر گز نا دیں فیصل شامی کا مزید کہنا تھا کہ سڑک پہ. ٹریفک قوانین کی پابندی بھی ضروری ہے اور ٹریفک قوانین پہ عمل کر کے ہی حادثات سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے اور بہت سے جانی نقصان سے بھی بچا جا سکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے