اللہ پاک ہم سب کو سچائی کے رستے پہ چلنے کی توفیق دے آمین۔
یلغار۔ فیصل۔ شامی
ماہ محرم الحرام کا آغاز ہو چکا رنج و غم سے بھرپور ہے ماہ محرم اور اسلامی سال کی بھی ابتداء ہے محرم الحرام ۔ محرم الحرام دیکھا جائے تو غم حسین کے دکھ کو تر و تازہ کرنے کا مہینہ ہے شجاعت و قربانی کی داستانوں سے بھرپور ہے ماہ محرم حق و سچ کا و باطل کا معرکہ بھی اس مقدس مہینے میں ہوا اور انتہائی افسوس و دکھ کی بات ہے کہ میدان کربلا میں نواسہ حضرت محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور میدان کربلا میں آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم پہ ظلم کے پہاڑ توڑے گئے اور سب سے بڑھ کر دکھ تو یہ تھا کہ یزید کی فوج نے نواسہ رسول پہ ظلم و ستم ڈھایا گیا جناب حضرت امام حسین و اہل خانہ کا پانی تک بند کیا گیا اور نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم جناب حضرت امام حسین اور انکے اہل خانہ کو شہید کرنے والی بھی یزید کی ہی فوج تھی جناب حضرت امام حسین نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے شھادت قبول کر لی لیکن باطل کے سامنے ڈٹے رہے اور واقعہ کربلا کو رونما ہوئے صدیاں گزر چکی لیکن آج بھی یاد حسین رضی اللہ عنہ امت مسلمہ کے دلوں میں تر و تازہ ہے اور جب بھی محرم الحرام کے مقدس مہینے کا آغاز ہوتا ہے اور امت مسلمہ کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ یاد حسین میں غم حسین میں تازئیے کے جلوس نکالے جاتے ہیں جن میں ماتمین حسین زنجیر زنی کرتے ہیں ماتم کرتے ہیں نوحہ خوانی کرتے ہیں ذاکرین ذکر حسین و فکر حسین پہ روشنی ڈالتے ہیں اور بنا صرف تازئیے و ذوالجناح کے رستے میں بلکہ جگہ جگہ دنیا بھر میں پانی کی سبیلیں لگائی جاتی ہیں لنگر تقسیم کیا جاتا ہے اور ماہ محرم الحرام میں ہر آنکھ اشکبار ہوتی ہے اور چرند پرند بھی ماتمین حسین کے دکھوں میں شامل ہیں اور ایک دفعہ پھر ماہ محرم الحرام کا آغاز ہو چکا اور ہر سال کی طرح اس سال بھی ذوالجناح و تازئیے کے جلوس نکالے جا رہے ہیں اور جلوس کے علاقوں میں انتہائی سخت سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے اور اگر دیکھا جائے تو ماہ محرم الحرام ہمیں قربانی ایثار محبت صبر کا درس بھی دیتا ہے اور ہمیں شیدائے اسلام کی یاد بھی دلاتا ہے اور یقیننا ہمیں بھی جناب حسین رضی اللہ عنہ اور انکے اہل خانہ و دیگر شہیدان اسلام کو یاد کرنا چاہیئے جنھوں نے اللہ پاک کے دین اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور رہتی۔ دنیا تک امر ہو گئے اور یزید ذلیل و خوار ہو گیا آج بھی یزید کا نام تاریخ کی کتابوں میں سیاہ حاشیے سے رقم ہے بہر حال ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک سب شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور ہم سب کو دین اسلام اور سچائی کے رستے پہ چلنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین ثم آمین
