یہی دعا ہےکہ
یلغار فیصل شامی
اٹھائیس مئی آئی اور گزر گئی یقیننا 28 مئی کا دن سنہری حروف میں ہماری تاریخ کی کتابوں میں رقم ہے اور اٹھائیس مئی ہی وہ تسریخ تھی جس دن پاکستان نے دنیا بھر کے سامنے طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور بلوچستان میں چاغی کے مقام پہ ایٹمی دھماکے کئے اور نا صرف ایٹمی دھماکے کئے بلکہ دنیا بھر کو یہ پیغسم دے دیا کہ پاکستان بھی ایٹمی سپر پاور بن چکا اور پاکستان کو ایٹمی طاقت سپر. پاور بنانے والے سائنسدان جناب ڈاکٹر قدیر خان تھے جنکی ٹیم میں ثمر مبارک. جیسے ذہین سائنٹسٹ شامل تھے جنھوں نے پاکستان کے. . دفاع کو ناقابل تسخیر بنا نے کے لئے دن رات ایک کر دیا اور جناب ڈاکٹر قدیر خان مرحوم کی سربراہی میں ہی پاکستان دنیا بھر کے سامنے سر خرو ہوا اور جب ایٹمی دھماکے ہوئے تو اس وقت کے وزیراعظم جناب میاں نواز شریف تھے اور میاں نواز شریف کی حکومت کے سر خہ بھی سہرا سجا اور آج ایک دفعہ پھر 28 مئی کی تاریخ آئی پاکستانی قوم نے جوش و خروش سے یہ دن منایا جگہ جگہ ریلیاں جلسے جلوس اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور کہ بھی بتا دیں کہ یوم تکبیر جو دن ہم مناتے ہیں اسکا نام یوم تکبیر تجویز کرنے والےنوجوانوں میںکراچی کا نوجوان مجتبی رفیق بھی شامل ہے اور مجتبی آج بھی کسی اچھی نوکری کی تلاش میں جدو جہد کر رہا ہے اور یقیننا ہمارے. بہت سے دوستوںکا خیال ہے کہ حکومت ہمارے قومی ہیرو کو بہتر روزگار فراہم کرے تو بہر حال ایک دفعہ پھر اٹھائیس مئیکا. دن آیا اور گزر گیا اور اس موقع پہ ہماری بس یہی دعا تھی کہ اللہ پاک ہمارے وطن کا دفاع کرنے والے شہیدوں کے. درجات. بلند فرمائے اور ہمارے ملک کے دفاع کو مضبوط سے مضبوط کرے آمین ثم آمین
