جمعیت اہلحدیث کا سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی روک تھام اور قرآن پاک کے نسخوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی پر اہم پیش رفت پر خیر مقدم۔

پریس ریلیز۔۔۔۔
جمعیت اہلحدیث پاکستان

جمعیت اہلحدیث کا سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی روک تھام اور قرآن پاک کے نسخوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی پر اہم پیش رفت پر خیر مقدم۔

لاہور(خصوصی رپورٹر) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ حافظ ہشام الٰہی ظہیر، صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری، حافظ عبیدالرحمن ایڈووکیٹ، عبد الوارث گل، مفتی خاور رشید بٹ، وکلا تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جانب سےسوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی روک تھام اور قرآن پاک کے نسخوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی پر اہم پیش رفت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان کا کہنا تھا اس اقدام سےبرآمد ہونے والے قرآن پاک کے نسخوں کی تقدس کے ساتھ حفاظت اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے جامع قانون سازی کی جو حکمت عملی اختیار کی ہے وہ قابل ستائش بات ہے۔ان کا کہنا تھا بحیثیت مسلمان ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ توہین مذہب جیسے حساس معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور توہین آمیز مواد کے تدارک کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔علامہ ہشام الہی کا کہنا تھا قرآن پاک کے تقدس کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے، اس لیے برآمد شدہ نسخوں کے لیے قانونی فریم ورک جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے "کمیٹی برائے قانون اصلاحات و تفویض کردہ قانون سازی” کی رائے اور سفارشات کو وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائے جانے پراظہار تشکر کا اظہار بھی کیا اور دعا کہ اس حساس معاملے کا فوری جامع حل تلاش کرکے اس پر عملدرآمد شروع ہو سکے۔علامہ ہشام الہی نے کہا سپیکر پنجاب اسمبلی اور لا ریفارم کمیٹی کی جانب سے توہین مذہب اور توہین قرآن کریم روکنے کے لیے اٹھایا جانے والا یہ سنجیدہ قدم قابلِ تعریف ہے۔امید ہے کہ ان عملی اقدامات سے یہ دیرینہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔جمعیت اہلحدیث نے حکومت پنجاب سمیت متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا مقدس ہستیوں اور مقدس کتاب کی حرمت کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے تاکہ کسی کو ان مقدسات کی توہین کرنے کی جرات نہ ہو سکے۔

جاری کردہ۔۔۔۔
میڈیا سیل شعبہ اطلاعات
جمعیت اہلحدیث پاکستان سیکریٹریٹ لاہور 03008019756

More From Author

دہشتگرد حملے کی مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے