[26/07/2026, 5:06:40 PM] فیصل شامی چئیرمین عوامی تحفظ کمیٹی تھانہ قائداعظم لاہور: نیلم ویلی آزاد کشمیر فیصل شامی آزاد کشمیر میں ٹورسٹ کا داخلہ بند انٹر نیٹ وائی فائی سسٹم۔ معطل عوام پریشان کاروبار تباہ اہلیان آزاد کشمیر نے یلغار کو بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے نیلم ویلی میں ہر قسم کے ٹورسٹ کا داخلہ بند ہے جس وجہ سے کاروبار تباہی کے دہانے پہ پہنچ چکا جبکہ سب سے زیادہ نقصان ہوٹل و گیسٹ ہاؤس مالکان کا زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور بہت حد تک کاروبار بھی بند ہو رہا ہے جبکہ اہلیان آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پچاس روز سے زائد عرصہ ہو نے کو ہے آزاد کشمیر نیلم ویلی سمیت دیگر شہروں میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی معطل ہے جس وجہ سے اہلیان آزاد کشمیر نا صرف سوشل میڈیا سے دور ہیں بلکہ آن لائن ہونے والا بھی کاروبار بھی تباہ ہو چکا اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے باعث اہلیان آزاد کشمیر کا دنیا بھر سے رابطہ ممکن نہیں اور یہاں تک کے وہ دور دراز بیرون ممالک میں رہنے والے عزیز و اقارب و دیگر رشتہ داروں سے بھی رابطہ کرنے سے قاصر ہیں اہلیان آزاد کشمیر نیلم ویلی کا مطالبہ تھا کہ جلد از جلد نیلم ویلی سمیت دیگر شہروں میں ٹورسٹ کو داخلے کی اجازت دی جائے تاکہ کاروبار بہتری ہو سکے اور روزگار کے بہتر مواقع بھی میسر آ سکیں اور آزاد کشمیر نیلم ویلی کی رہائشیوں نے حکومت وقت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نیلم ویلی میں جلد از جلد انٹرنیٹ سروس بھی بحال کی جائے تاکہ دنیا بھر سے منقطع ہونے والا رابطہ بھی بحال ہو سکے
[26/07/2026, 5:17:38 PM] فیصل شامی چئیرمین عوامی تحفظ کمیٹی تھانہ قائداعظم لاہور: نیلم ویلی آزاد کشمیر فیصل شامی آزاد کشمیر انتخابات مظفر آباد میں ن لیگ۔ جبکہ نیلم ویلی میں پیپلز پارٹی کا پلڑہ بھاری اہلیان آزاد کشمیر نے یلغار سروے میں بتایا کہ ن لیگ حکومت نے اپنے دور حکومت میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا جبکہ پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم جو ہیں انھوں نے بے پناہ ترقیاتی کام کروا کے عوام کے دلوں کو جیت لیا اہلیان آزاد کشمیر نیلم ویلی کا مزید کہنا تھا آزاد کشمیر میں تین مرحلوں میں انتخابات کروانے کا اعلان کیا گیا ہے اہلیان کشمیر کا کہنا تھا کہ انتخابات ریاست کشمیر میں ایک دن ہی کروانے چا نے چاہیئں اہلیان نیلم ویلی کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو ہم نا صرف مزمت کرینگے بلکہ شدید احتجاج بھی کرینگے جبکہ بیشتر کشمیری عوام کی یہ رائے تھی کہ روایت رہی ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی اسی جماعت کی حکومت بنتی ہیے جسکی وفاق میں حکومت ہوتی ہے اور وفاق میں ن لیگ کی حکومت ہے اس لئے قوی امید ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی ن لیگ کی ہی حکومت وجود میں آئیگی
[26/07/2026, 10:21:16 PM] فیصل شامی چئیرمین عوامی تحفظ کمیٹی تھانہ قائداعظم لاہور: نیلم ویلی آزاد کشمیر فیصل شامی آزاد کشمیر انتخابات سے چند روز قبل استحکام پاکستان پارٹی کشمیر کی بنیاد رکھ دی گئی استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات میں بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کروا لی بلکہ اپنے امیدوار بھی الیکشن کے میدان میں اتار دئیے اور آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار نئی پارٹی متعارف کروائی گئی اور یہاں پہ یہ بھی بتا دیں کہ استحکام پاکستان پارٹی موجودہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی اتحادی جماعت ہے لیکن آزاد کشمیر انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی نے حکومتی جماعت کے خلاف امیدوار میدان میں اتار دئیے جبکہ دوسری طرف پیپلز پارٹی بھی وفاقی حکومت میں برسر اقتدار جماعت ن لیگ کی اتحادی جماعت ہے لیکن گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی نے حکمران جماعت کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کر کے گلگت بلتستان میں حکومت بنائی آزاد کشمیر انتخابات میں بھی ن لیگ کے خلاف اپنے امیدوار میدان میں اتار چکی ہے جبکہ اس سے قبل بھی آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہی رہی ہے اور اب ایک دفعہ پھر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر انتخابات کے لئے تیار ہے اور بلاول بھٹو کی قیادت میں جیتنے کے لئے بھی تیار ہے اور یہاں پہ یہ بھی واضع رہے کہ جناب بلاول بھٹو آزاد کشمیر انتخابات کی نگرانی کے لئے مظفر آباد پہنچ چکے ہیں اور مقامی ہوٹل میں ڈیرے بھی ڈال چکے اور سیاسی ماہرین کی رائے میں آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کانٹے دار انتخابی مقابلہ ہو گا لیکن کون جیتے گا حتمی فیصلہ عوام ہی کرے گی
[27/07/2026, 4:10:07 PM] فیصل شامی چئیرمین عوامی تحفظ کمیٹی تھانہ قائداعظم لاہور: وادی نیلم آزاد کشمیر فیصل شامی علاج معالجے کی سہولیات سے محروم وادی نیلم آزاد کشمیر کے رہائشیوں نے یلغار سروے میں بتایا کہ نیلم ویلی میں علاج معالجے کی سہولت دستیاب نا ہیں اور جو ڈسپنسریاں موجود ہیں ان میں صحت عامہ و علاج معالجے کی سہولیات ہی موجود نہیں اہلیان نیلم ویلی کا کہنا تھا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو مظفر آباد لانا پڑتا ہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر آباد میں بھی کوئی لائق اور اچھا ڈاکٹر موجود نہیں ہے اہلیان نیلم ویلی نے مطالبہ کیا کہ انھیں علاج معالجے کی سہولیات میسر کی جائیں اور نیلم ویلی میں ہر قسم کی سہولیات سے میسر ہسپتال بھی بنایا جائے تاکہ عوام کو ایمرجنسی جنسی کی صورت میں دور دراز علاقوں میں نا جا نا پڑے







