سینئیر صحافی کا دنیا نیوز سے استعفی

 

: مجیب الرحمن شامی صاحب کا دنیا نیوز سے استعفیٰ،
شامی صاحب نے ساتھیوں کی برطرفی پر اصولی مؤقف اپناتے ہوئے استعفیٰ دیا، دیگر افواہوں کی تردید کر دی

سینئر صحافی، ممتاز تجزیہ کار اور کالم نگار مجیب الرحمن شامی نے دنیا نیوز سے 16 سالہُ رفاقت کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ ان کے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا اور صحافتی حلقوں میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں سامنے آتی رہیں، تاہم اب شامی صاحب نے خود اپنے استعفے کی اصل وجہ واضح کر دی ہے۔
ایک ممتاز صحافی نواز رضا کے مطابق ان کی مجیب الرحمن شامی سے اس معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شامی صاحب نے بتایا کہ دنیا نیوز کی انتظامیہ نے ان کے پروگرام "نقطۂ نظر” کے میزبان سلمان حسن اور پروگرام کے پروڈیوسر کو انہیں اعتماد میں لیے بغیر اور کسی واضح وجہ کے بغیر ملازمت سے فارغ کر دیا۔
مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے اس فیصلے پر بطور احتجاج انہوں نے استعفیٰ دیا اور ان کے مستعفی ہونے کی اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں۔
دوسری جانب بعض حلقوں کی جانب سے یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ شامی صاحب دنیا نیوز کے لیے بوجھ بن گئے تھے، جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ گروپ ایڈیٹر سلمان غنی پر بھی عہدہ چھوڑنے کے لیے دباؤ موجود ہے۔ تاہم شامی صاحب کے مطابق ان کے استعفے کو ان افواہوں سے جوڑنا درست نہیں، کیونکہ ان کا فیصلہ مکمل طور پر ایک اصولی مؤقف کی بنیاد پر کیا گیا۔
صحافتی حلقوں میں مجیب الرحمن شامی کے اس اقدام کو پیشہ ورانہ اصولوں، ساتھیوں سے وفاداری اور صحافتی اقدار کی پاسداری کی ایک مضبوط مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر اداروں کے سینئر صحافی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسی طرح کھڑے ہوں تو میڈیا ادارے بھی ملازمین سے متعلق فیصلے کرتے وقت زیادہ ذمہ داری، شفافیت اور احتیاط کا مظاہرہ کریں گے۔

More From Author

روزنامہ یلغار

نیلم ویلی ٹورسٹ کا داخلہ بند ۔کاروبار تباہ انٹرنیٹ سروس معطل دیا بھر سے رابطہ منقطع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے