آج پھر ستائیس دسمبر ہے
یلغار. فیصل. شامی.
آج پھر ستائیس دسمبر ہے اور یقیننا ستائیس دسمبر کی تاریخ ہماری تاریخ کی کتابوں میں سیاہ حروف میں سیاہ حاشئیے سے رقم ہے جی دوستوں جب بھی ستائیس دسمبر کی تاریخ آتی ہے تو یقیننا پیپلز پارٹی کے جیالوں بھٹو کے متوالوں کے دلوں پہ گویا بجلی سے گرا جاتی ہے جیالے غم سے نڈھال نظر آنے لگتے ہیں جی دوستوں ستائیس دسمبر ہی وہ تاریخ تھی جب سابق وزیراعظم پاکستاان کو بھرے مجمع میں شہید کیا گیا اور وہ سابق شہید وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں جنہیں راولپنڈی لیاقت باغ میں شہید کیا گیا تھا اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہر طرف رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے تھے ملک بھر میں جگہ جگہ آگ سی لگی نظر آ رہی تھی بے نظیر بھٹو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی صاحبزادی تھیں جن پہ قاتلاانہ حملہ کیا۔ گیا تھا اور اسی قاتلانہ حملہ میں محترمہ شہید ہو گئیں تھیں اور آج ایک دفعہ پھر ستائیس دسمبر ہے اور ملک بھر میں محترمہ بے نظیر شہید کی یاد میں جیالے ایک دفعہ پھر سوگوار ہیں اپنی قائد کی یاد میں غم سے چور ہیں اور انکی آنکھیں اشکبار ہیں اور ہر سال کی طرح ملک بھر میں شہید بے نظیر بھٹو کی یاد میں تعزیتی تقریبات کا ا۔نعقاد کیا جائیگا جن میں جیالے اپنی قائد کی خدمات پہ روشنی ڈالیں گے اور ملک بھر میں دعائیہ. تقریبات کا بھی انعقاد ہو گا جن میں جیالے اپنی قائد کی بخشش و مغفرت کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کرینگے اور سب کی طرح ہماری بھی ہی یہی دعا ہے کہ اللہ پاک سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کے درجات بلند فرمائے انکی خطاہوں سے درگزر فرمائے اور جنت میں اعلی مقام بھی عطاء فرمائے آمین ثم آمین





