لاہور :: یلغار پریس کلب میں آمین مصطفی شامی و سالانہ محفل میلاد کا انعقاد

آمین مصطفی شامی و سالانہ محفلِ میلاد زیر صدارت بابائے صحافت مجیب الرحمن شامی منعقد مصطفی فیصل شامی نے قرآن پاک ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی لاہور (عتیق کھوکھر) یلغار پریس کلب لاہور میں آمین مصطفی شامی و سالانہ محفلِ میلاد کا شاندار انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت بابائے صحافت، چیف ایڈیٹر روزنامہ یلغار و پاکستان جناب مجیب الرحمن شامی نے کی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت حفظ قرآن پاک کے طاالبعلم اسد شامی نے حاصل کی بعدازاں راولپنڈی سے تشریف لائے خطیب جامع مسجد مفتی صدیق الحسنین سیالوی نے حضور نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں خصوصی بیان پیش کیا اس موقع پر معروف نعت خواں میاں انجم شہزاد، شیان شاہد، خرم جعفری، چوہدری عمر، چوہدری علی، نعمان قادری اور حافظ رضوان نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کی نظامت کے فرائض معروف نعت خواں و ثنا خواں جاوید نورانی نے انجام دیے ایڈیٹر روزنامہ یلغار کے صاحبزادے مصطفی شامی نے قرآن پاک ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت بھی حاصل کی، جس پر شرکاء نے مسرت کا اظہار کیامحفل کے اختتام پر مفتی صدیق الحسنین سیالوی نے خصوصی دعا کروائی اور مجیب الرحمن شامی سمیت ان کے اہل خانہ کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاتقریب کا اہتمام روزنامہ یلغار، عوامی تحفظ کمیٹی تھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، یلغار پریس کلب اور یلغار یونین آف جرنلسٹ کے باہمی تعاون سے کیا گیامحفل میں سیاسی، صحافتی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی جن میں عمر شامی، کاشف شامی، علی شامی، نوشاد علی، حارث فضل،سیاسی و سماجی شخصیت فیاض بھٹی، مرزا فیصل، شیخ ہاشم، ڈاکٹر اقبال، ڈاکٹر سلیمان،وائس چئیرمین یلغار پریس کلب رمضان جٹ شامی، سوہنا پاکستان میڈیا گروپ کے صدرجنید رشید، نعیم شاہ، ہشام بٹ، عاطف مجید شاہد چوہدری، فاروق، طاہر فوٹو گرافر، علی رضا، رانا عمر، عثمان بھٹی، غنی خان،راولپنڈی سے واجد عباسی، خرم ملک، عرفان نذیر ۔ عباس علی، امیر علی گجر، میاں نعمان، ڈاکٹر بشارت، عاشر شناضر سمیت متعدد افراد شامل تھےآخر میں تمام شرکاء کے لیے خصوصی لنگر کا اہتمام کیا گیا اور محفل کو محبتِ رسول ﷺ کے حسین رنگوں سے منور کیا گیا

More From Author

آج کا اخبار

آج کا اخبار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے