موسم بہار ہے بسنت کا امکان ہے
یلغار فیصل شامی
موسم بہار ہے بسنت کا امکان ہے اسی لئے لاہوری خوش بھی ہیں اور پرجوش بھی کہ طویل عرصے بعد لاہوریوں کی سنی گئی اہل لاہور کو بسنت کی اجازت حکومت کی طرف سے دیدی گئی اور چھ سات اور آٹھ فروری کو بسنت منانے کا اعلان کر دیا گیا جسکے بعد لاہوری بسنت کی تیاریوں میں مصروف سے نظر آتے ہیں اور تین دن بسنت منانے کی اجازت تو دیدی گئی لیکن جگہ جگہ منچلے گڈیاں اڑاتے نظر آتے ہیں اور پتنگوں کی فروخت کی اجازت جو ہے وہ یکم فروری سے. دے دی گئی ہے لیکن پتنگ اڑانے کے لئے تین دن مخصوص کئے گئے ہیں اور مساجد میں بھی اور بزریعہ سوشل میڈیا بھی اس بات کی تشہیر کی جا رہی ہے لیکن ہم تو لاہوری ہیں کب کس کی سنتے ہیں اپنے دل کی کرتے ہیں اور اسی لئے آئے روز پتنگیں بھی اڑتی نظر آتی ہیں اور بہت سی جگہ پہ تو پولیس کے جوانوں کو پتنگ بازوں کو بھی گرفتار کرتے دیکھا گیا ہے اور یقیننا یہ بات بھی باعث تشویش ہے کہ اجازت ملنے کے باوجود بھی لاہوریوں سے صبر نہیں ہو رہا اور اگر دیکھا جائے تو بسنت کے موقع پہ حکومت کی طرف سے ٹرانپورٹ فری کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ جگہ جگہ لاہور پولیس اور ٹریفک اہلکار جو ہیں وہ موٹر سائیکل پہ ڈور سے بچاو کے لئے تاریں بھی لگاتے نظر آ رہے ہیں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی خوشی سے جھوم رہے ہیں اور اپنے اپنے پسندیدہ قائدین کی تصاویر جو ہیں وہ پتنگوں پہ لگا نے کی اور فضاء میں اڑانے کی تیاری کر رہے ہیں اور جب سیاسی رہنماوں کی تصاویر سے آویزاں پتنگیں آاسماان میں بلند ہونگی تو کیا سماں ہو گا کیسے بیان کیا جائے لیکن بہرحال بسنت کی آمد ہے ااور لاہوریوں میں خوشی کی لہر ہے اور امید ہے یہی کہ اہل لاہور کو ہر سال بسنت کی اجات ملتی رہے اور وہ بسنت کی خوشیاں منا تے رہیں تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب رااکھا

