خوشی کی خبر یلغار۔ فیصل شامی اسلام علیکم پارے پارے دوستوں سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے اور۔ ہم۔ بھی یقیننا۔ اچھے۔ ہی ہیں جی دوستوں انتہائی خوشی کی خبر ہے اہل پنجاب خاص کر اہلیان لاہور کے لئے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے آئندہ ماہ۔ فروری میں بسنت منانےکا اعلان کر دیا گیاا ہے اور بسنت ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پہ پھیل گئی جو کہ یقیننا خوشی کی خبر ہے اور۔ یقیننا بسنت ایک ایسا تہوار ہے جس پہ عرصہ دراز سے پابندی لگی ہوئی ہے طویل عرصہ قبل بسنت منانے پہ پابندی لگا دی گئی تھی جسکی وجہ پتنگ بازی سے ہونے والے حادثات تھے جن میں بے شمار افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے اور یقیننا بسنت کا تہوار بھی خوشیوں کا تہوار تھا ایک ایسا تہوار جس میں عزیز و اقارب کے لئے دعوت طعام کا بھی خوب اہتمام کیا جاتا تھا نت نئے کپڑے رنگ برنگے پکوان بنائے جاتے تھے اڑانے کے لئے رنگ برنگی پتنگیں خریدی جاتی تھیں جو سارا دن آسمان پہ اپنے خوبصورت رنگ بکھیرتی نظر آتی تھیں گلی محلوں میںبڑے بڑے اسپیکروں پہ فلمی گانے لگائے جاتے تھے دن بھر چھتوں سے۔ بو کاٹا کی آوازیں گونجتی تھی اور بسنت کا تہوار کسی طرح بھی عید کے تہوار۔ سے۔ کم۔ نہیں تھا اور بہت عرصہ سے لاہوری بسنت کا تہوار منانے سے محروم ہیں اور اب بسنت منانے کی اجازت کی اطلاع ملتے ہی اہل لاہور خوش ہیں اور بسنت منانے کے لئے بے۔ چین و بے تاب سے بھی ہیں اور خبر تھی کہ بسنت منانے کے لئے قواعد و ضوابط بھی واضع کر دئے گئے ہیں جنکی تفصیل جلد عوام کے سامنے ہو گی اور ایک خبر کے مطابق چھ سے اٹھ فروری تک بسنت کی اجازت ہوُ گی اور اسکے بعد پھر پابندی ہوُ گی تو بہر حال دوستوں ایک خبر یہ بھی ہے کہ لاہور میں ہونے والی ممکنہ بسنت کے لئے اہم عمارات و ہوٹلز وغیرہ کی چھتیں بھاری رقم کے عوض ایڈوانس بک کر لی گئی ہیں اور بسنت منانے کی بھرپور تیاری بھی ہو رہی ہے تو اب یقیننا امید ہے کہ اہل لاہور خوشی خوشی بسنت منا کے حکومت کو بھی دعائیں دینگے کہ طویل عرصہ بعد پتنگ بازی کا شوق پورا کرنے کا موقع فراہم کیا تو بہرحال اسی خوشی کی خبر کے ساتھ ہی اجازت چاہینگے آپ سے دوستوں ملتے ہیں جلد آپ سے ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا


