ایشیاء کپ میلہ اختتام پزیر . :: یلغار فیصل شامی
اپنی تمام تر خوبصورتیوں رعنائیوں کے ساتھ ایشیاء . کرکٹ کپ میلہ اختتام پزیر ہو گیا بھارت ایشیاء کپ جیت گیا لیکن بھارتی ٹیم کی طرف سے انعامی ٹرافی لینے سے انکار کر دیا گیا اور محسن نقوی جو کہ نا صرف پی سی بی کے چئیرمین ہیں بلکہ ایشیاء کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں وہ تو ٹرافی دینے کے لئے کھڑے رہے لیکن بھارتی ٹیم نے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا جس پہ بھارت کو انعامی ٹرافی نہیں دی گئی اور ٹرافی بھارت کی جیت کے باوجود ایشیاء کرکٹ کونسل کے صدر کی ہدایات پہ ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر پہنچا دی گئی اور بھارتی ٹیم جنھوں نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا انکی خوشیاں ماند پڑ گئیں اور ٹرافی کا حصول اک خواب بن کے رہ گیا اور وہ اس لئے کہ جناب محسن نقوی نے بھی دو ٹوک الفاظ میں بھارتی ٹیم کو واضح پیغام دے دیا کہ ٹرافی بھارتی ٹیم کو نہیں دی جائیگی اور پی سی بی کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بعض بھارتی کھلاڑیوں کے نازیبا روئیے خلاف شکایات بھی درج کروائی گئی جبکہ بھارتی ٹیم کے اس روئیے پہ اور جناب محسن نقوی سے ٹرافی نا لینے پہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ نے بھارتی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا . اور یقیننا کھیل میں سیاست کا پہلو شامل کرنا یقیننا تکلیف دے بات ہے اور دنیا بھر میں شائیقین کرکٹ یقیننا بھارت کے اس روئیے کو کھیلوں کے اصول کے خلاف قرار دے رہے ہیں اور ایک طرف تو بھارتی ٹیم نے انعامی ٹرافی وصول نا کی لیکن دوسری طرف پاکستانی ٹیم کے کپتان نےبھی رنر اپ ٹرافی و انعامی چیک بھارتی مہمان سے وصول کیا اورانکے سامنے ہی زمین پہ پھینک دیا اور پاکستانی کپتان کے اس قدم نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دلوں کو ٹھنڈ پہنچا دی پاکستانی عوام خوش ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان نے بھی بھارتی انتظامیہ کو کرارا جواب دے دیا اور آجکل سوشل میڈیا پہ پاکستانی کرکت ٹیم کے کپتان کےچرچےہیں اور قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی . واِئرل شدہ ویڈیو جس میں وہ انعامی رقم میں دئے جانے والاچیک وصول کرنے کے بعد زمین پہ پھینکتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور پاکستانی کپتان کی وائرل شدہ ویڈیو سوشل میڈیا پہ ٹاپ ٹرینڈ ہے اور سب سے اچھی خبر یہ ملی کہ پاکستانی ٹیم کےکپتان نے میچ فیس ان پاکستانی بچوں اور عوام کے نام کر دی جو حالیہ بھارتی حملوں میں متاثر ہوئے اور یہ یقیننا نئی مثال قائم کر دی پاکستانی ٹیم نے تو بہر حال اب ایشیاء کپ میلہ۔اختتام پذیر ہو چکا اور بھارتی ٹیم جیت کے باوجود جیتی ہوئی ٹرافی سے محتوم ہے اور اپنی ٹرافی حاصل کرنے کےلئے زور بھی لگا رہی ہے اور شور و واویلا بھی مچا . رہی ہے اور دیکھتے ہیں کہ بھارت کی چیخ و پکر کون سنے اور اس حوالے سے خبر تھی کہ ٹرافی لینے کے لئے بھارتی کر کٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کرے گا تو دیکھتے ہیں کہ اب مزید کیا ہوگا آیا آئی سی سی بھارتی ٹیم کو جیتی ہوئی ٹرافی دلوانے میں کامیاب ہو سکے یا نہیں یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے تو فی الحال ہمیں دیں اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد . بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب رااکھا