—ایشیاء کپ کا بڑا معرکہ: چالیس سال بعد پاکستان اور بھارت آمنے سامنےکالم نگار : فیصل شامی. . . یلغار. چالیس سال کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر ایشیاء کپ کا فائنل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا ہے۔ یہ میچ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے۔ اس میچ کے لیے دونوں ملکوں کے عوام ہی نہیں بلکہ پورا کرکٹ دنیا کی نظریں مرکوز ہیں۔اس ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے۔ سری لنکا کے خلاف ڈرامائی انداز میں فتح حاصل کر کے بھارت نے سپر فور مرحلے میں اپنی برتری ثابت کی۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم مکمل طور پر ناکام رہی اور ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔ بنگلہ دیش بھی پاکستان اور بھارت کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو چکا ہے۔اب صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کو فائنل کھیلنے کا موقع مل رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسی ایشیاء کپ میں پاکستان پہلے ہی بھارت کے ہاتھوں دو بار ہار چکا ہے۔ ناقدین کہہ رہے ہیں کہ شاید پاکستان ایک ہی ٹورنامنٹ میں بھارت سے تیسری شکست کا سامنا کرے۔ مگر پرستاروں کو اب بھی یقین ہے کہ فائنل میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہو سکتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستان اس ایشیاء کپ کا میزبان ہے، لیکن میچز متحدہ عرب امارات میں کروائے جا رہے ہیں۔ اس کے باوجود یہ حقیقت اپنی جگہ قائم ہے کہ ایونٹ کی اصل میزبانی بھارت ہی کے نام ہے۔ اسی لیے عوام کا خیال ہے کہ فائنل میں پاکستان کو ہر حال میں جیتنا چاہیے تاکہ میزبانی کا حق بھی ادا ہو سکے۔اب سب کی نظریں فائنل پر جمی ہیں۔ کیا پاکستان تاریخ رقم کرے گا اور بھارت کو زیر کرے گا؟ یا بھارت اپنی شاندار کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرے گا؟ اس سوال کا جواب صرف وقت دے گا۔ فی الحال تو پوری پاکستانی قوم دعاگو ہے کہ فائنل میں سبز ہلالی پرچم سربلند ہو۔چلتے چلتے صرف اتنا کہنا چاہوں گا:اللہ نگہبان، رب راکھا۔-

You May Also Like
Posted in
سٹی نیوز
بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ خوش آئند ہے فیصل شامی
Posted by
admin
Posted in
سٹی نیوز
ایک دفعہ پھر خبر سننے کو ملی ہے کہ —
Posted by
admin
Posted in
سٹی نیوز
وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو
Posted by
admin