نوشہرہ سون سکیسر(نمائندہ یلغار)شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے پاک فوج کا بہادر سپوت وادی سون کے نواحی موضع چٹہ کا رہائشی حوالدار محمد وقار شہید شمالی وزیرستان میرن شاہ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے وطن عزیز پر قربان ہوگیا شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران و جوانوں اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا فوجی افسران نے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کی بہادری کو سراہا شہید محمد وقار کی تدفین مقامی قبرستان میں فوجی اعزازات کے ساتھ کی گئی آرمی کے جوانوں نے گارڈ آف آنر اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں حوالدار محمد وقار شہید کے سوگوار میں والد،والدہ ان کی اہلیہ اور ایک تین سال کا بچہ، 5 بھائی اور 1ہمشیرہ شامل ہیں۔

You May Also Like
Posted in
سٹی نیوز
لالہ موسی . جشن عید میلاد النبی ص کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا
Posted by
admin
Posted in
سٹی نیوز
تقریب رونمائی
Posted by
admin
Posted in
اشتہارات
تلاش ورثاء
Posted by
admin