تقریب رونمائی

لاہور (جنرل رپورٹر)فکر اقبال فورم اور یورتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی YES کے زیر اہتمام معروف شاعر ادیب ڈاکٹر یوسف شاہد کی سیرت پر کتاب "گیسوئے پرنم ” کی تقریب رونمائی الحمرا میں منعقد ہوئی تقریب میں ملک بھر سے معروف شعرا ادیب دانشور شرکت کی۔ یہ کتاب حضور کی سیرت مبارکہ اورواقعات کو منظوم میں پیش کرنے کی عظیم کاوش ہے اس کتاب کے0 100 صفحات میں 16000سولہ ہزار اشعار کومنظوم کرنے میں مصنف کو 12سال کا عرصہ لگا کتاب پر اظہار خیال ڈاکٹر ممتاز احمد سالک ،ڈاکٹر سرفراز تابش،جناب توقیر شریفی معروف صحافی جناب ذوالفقار احمد راحت ، اور محترم سیاستدان اور دانشور جناب قیوم نظامی نے کرتے ہوئے کہا کہ مصنف نے سیرت طیبہﷺ منظوم کر کے ایک عظیم کارنامہ سر انجام دیا اور لکھتے کرتے وقت تصورات اور تھیم میں فرق نہیں آنے دیا۔ انھوں نے بتایا کہ فارسی اور ادرو زبان کی تاریخ میں منظوم سیرت مکمل لکھنے کا اعزاز ڈاکٹر یوسف شاہد کے حصے آیا ہے جنھوں نے تمام شاعرانہ خوبیاں اس کتا ب میں سما دی ہیں اور محنت اور لگن سے اس کام کو بخوبی سر انجام دیا ہے۔ تقریب میں جناب اوریا مقبول جان اور جناب پرفیسر حسن عسکری کاظمی کی طرف سے ڈاکٹر صاحب کے نام تحریر شدہ خراج تحسین پڑھ کر سنایاگیا اور یہ کہا کہ حضور کی سیرت کومنظوم میں پیش کرنا مشکل کام ہے جو ڈاکٹر یوسف شاہد نے بخوم سر انجام دیا ہے۔مقررین میں جناب محمدمقصود، جناب ارسل اسلام، محترمہ روبینہ ثروت کے علاوہ مسز طیبہ شاہد بھی شامل تھیں۔

More From Author

تلاش ورثاء

شہید کی موت قوم کی حیات ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے